ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش:ڈنڈوری میں آسمانی بجلی گری، 5افراد ہلاک

مدھیہ پردیش:ڈنڈوری میں آسمانی بجلی گری، 5افراد ہلاک

Fri, 30 Jun 2017 15:37:53    S.O. News Service

بھوپال،29؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری ضلع میں بدھ کو تیز بارش کے درمیان آسمان سے بجلی گری، جس کی زد میں آنے سے چار لڑکیوں سمیت 1خواتین کی موت ہو گئی ہے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔شاہ پورا تھانے کے انچارج انل کمار پٹیل نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر کو بھروٹھی گاؤں میں کچھ لوگ کھیت سے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے، تبھی تیز بارش شروع ہو گئی اور آسمان سے بجلی گری، جس سے زد میں چھ لوگ آ گئے۔ان میں سے پانچ کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہے۔پٹیل کے مطابق، مرنے والوں میں چار لڑکیاں اور ایک خاتون ہے،یہ تمام مختلف خاندانوں کے ہیں،مرنے والوں کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے۔


Share: